پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

ن لیگ اور پی ٹی آئی سیالکوٹ کے رہنمائوں نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا

datetime 22  اگست‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ این اے 125لاہور کے صدر محمد عمرعباس ، پاکستان تحریک انصاف سیالکوٹ کے رہنما جاوید اقبال چیمہ،محمد افضال گھمن جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی یونین کونسل ماجرہ سیالکوٹ، رانا شہباز علی نے مسلم لیگ ہائوس میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر موقع پر سیالکوٹ سے

مسلم لیگی رہنما رانا نور احمد اورلاہور سے یوتھ ونگ کے رہنما ولید خان بھی موجود تھے نئے شامل ہونے والوں نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا،انہوںنے اپنی شمولیت کے موقع پر کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں1122جیسے بے شمار عوامی فلاحی منصوبے جاری ہوئے جن کی عوام آج بھی تعریف کرتے ہیں اور ان سے استفادہ حاصل کررہے ہیں عوام پرویز الہٰی صاحب کا دور دوبارہ دیکھنے کے خواہشمند ہیں انہوںنے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت میں واحد جماعت ہے جو قائداعظمؒ کے اصولوں پر چل کر پاکستان کی ترقی اور سلامتی کی ضامن ہے اس موقع پرسینٹرکامل علی آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے دروازے سب ساتھیوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں ہم نئے شامل ہونے والوں کا فراخدلی سے استقبال کرینگے ان کی شمولیت سے مسلم لیگ فعال و مضبوط ہوگی ، انہوںنے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں ۔نئے شامل ہونے والے عوام رابطہ مہم شروع کرکے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کریں ۔پاکستان مسلم لیگ کا پیغام محبت پہنچائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاکستان مسلم لیگ میں شامل کریں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…