پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

نیب میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتی،برجیس طاہر کا پراپرٹی سامنے لانے والے کو آدھی پراپرٹی دینے کا اعلان

datetime 22  اگست‬‮  2020 |

سانگلہ ہل(آن لائن) سابق وفاقی وزیر امورکشمیرو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ نیب میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ میرا دامن صاف ہے۔ نیب مجھے جتنی بار بھی اپنے پاس بلا لے، وہ خود مایوس ہوگی۔ اگر کسی کے پاس میری درپردہ پراپرٹی کا علم ہے تو وہ سامنے لے آئے۔ آدھی پراپرٹی اسے دے دونگا۔ و سانگلہ ہل میں اپنے ڈیرے پر

پُرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے رکن میاں اعجاز حسین بھٹی(ایم پی اے) و دیگر بڑی تعداد میں مسلم لیگی رہنما بھی موجود تھے۔ چوہدری برجیس طاہر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اپنی ہی بنائی ہوئی پالیسیوں میں ختم ہو جائیگی۔ ہم کسی قیمت پر اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے اور نہ ہی مسئلہ کشمیر سے ایک قدم پیچھے ہٹیں گے۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی (ن) لیگ کا اولین مشن ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی تبدیل کی جانے والی صورت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقے این اے 117میں میرے جاری شدہ سوئی گیس کے منصوبوں کے فنڈز موجودہ حکومت نے روک دئیے ہیں جو کہ عوام کے ساتھ بڑا ظلم اور زیادتی ہے۔ چوہدری برجیس طاہر نے مزید کہا کہ سانگلہ ہل سٹی سے سانگلہ موٹروے انٹرچینج تک جانے والی سڑک کی جان بوجھ کر تعمیر و مرمت نہیں کی جا رہی ہے۔ جس پر عوام کو سانگلہ موٹروے انٹرچینج تک جانا بہت مشکل ہے۔ موجودہ حکومت پاکستان کو جان بوجھ کر میاں نوازشریف اور سابقہ ن لیگی حکومت کے منصوبوں کو فیل کر رہی ہے۔ موجودہ حکومت دو سالوں میں مخالفین کو سیاسی انتقامی نشانہ بنانے کے سوا کچھ نہیں کر رہی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…