اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت میں کئی لوگ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حامی ہیں، اس بات کا انکشاف سینئر صحافی ہارون رشید نے کیا، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو پتہ ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے نتائج کیا ہوں گے اسی وجہ سے انہوں نے صاف انکار کر دیا۔
انہوں نے کہاکہ عرب ممالک تیزی سے اسرائیل کے ساتھ اپنے معاملات طے کر رہے ہیں،سعودی عرب نے تو صاف انکار کر دیا ہے۔ہارون رشید نے کہا کہ اگرچہ پاکستان بھی انکار کر چکا ہے لیکن میں جانتا ہوں کہ حکومت میں بھی کچھ لوگ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حامی ہیں۔