پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار بچ نہیں سکتے، افسران کا وعدہ معاف بننے کا امکان، سینئر صحافی کا دعویٰ

datetime 22  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بچ نہیں سکتے، افسران وعدہ معاف گواہ بنیں گے، اس بات کا دعویٰ معروف تجزیہ کار مبشر لقمان نے کیا، انہوں کہاکہ عثمان بزدار کی ذات پر بہت سوالیہ نشان ہیں، وہ ڈیلیور بھی نہیں کر رہے جو کررہے ہیں وہ بھی ایسے ہی ہے،مبشر لقمان نے کہاکہ انہیں استعفیٰ دینا چاہیے تھا لیکن عثمان بزدار نے سارا الزام اپنے ڈی جی ایکسائز پر ڈال دیا ہے۔

بیوروکریسی اچھی بری نہیں ہوتی، بیوروکریسی اتنی اچھی ہوتی ہے جتنے اچھے آپ ہیں۔مبشر لقمان نے کہا کہ اب نیب سیکرٹری کو بلا لے گی اس سے باقی کام بھی رک جائیں گے۔ اپنی بیوروکریسی کیلئے شہباز شریف اور پرویز الٰہی نے اسٹینڈ لیا، اس سے عمل سے عزت بڑھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں افسران احکامات ماننے سے انکار کرسکتے ہیں،عثمان بزدار بچ نہیں سکتے کیونکہ عثمان بزدار ایسی چیزیں لکھ کر نہیں بلکہ احکامات دیتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا نیب نے ایک نیا کھاتہ کھول لیا۔ قومی احتساب بیورو نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دور میں دئیے جانے والے تمام ٹھیکوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں نیب نے ایل ڈی اے، ٹیپا اور دیگر اداروں سے ریکارڈ طلب کر لیاہے۔ قومی احتساب بیورو نے اہم ترقیاتی منصوبوں میں ٹھیکے دینے کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔ یاد رہے کہ نیب پہلے ہی غیر قانونی لائسنس جاری کرنے پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کیخلاف تحقیقات کررہاہے۔معروف صحافی انصار عباسی کا اپنی رپورٹ میں کہناتھا کہ نیب لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف ان انکوائریز کی تصدیق کے مرحلے سے بھی گزر رہا ہے جن کے مطابق انہوں نے منتخب افراد کو سرکاری ٹھیکے مہنگے نرخوں میں دیے ہیں۔ نیب کے پاس اب تک کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے قریبی رشتہ داروں اور ان کے ساتھ کام کرنے والے سابقہ ساتھیوں کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں، نیب کے ایک سینئر افسر نے موقر قومی اخبار کو بتایا کہ اب تک ہم وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گرفتاری کے مرحلے تک نہیں پہنچے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…