پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

کون بنے گا کلین گرین چیمپئن سٹی؟وزیراعظم خوش قسمت کا اعلان خودکرینگے ، تقریب کب ہوگی ؟تاریخ سامنے آگئی

datetime 22  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)20 شہروں میں کلین گرین کا مقابلہ،وزیر اعظم نے چمپئن شہر کے اعلان کا وعدہ بھی پورا کردیا ،کون بنے گا کلین گریں چمپئن سٹی حتمی اعلان 24 اگست کو ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے کلین گرین چمپئن سٹی کا اعلان خود کریں گے ،چمپئن سٹی کا اعلان 24 اگست کو وزیر اعظم ہائوس میں تقریب میں کیا جائے گا،

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کلین گرین پاکستان چمپئن کا اعلان کیا جائے گا ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم تقریب میں کلین گرین انڈیکس پر وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے ،تقریب میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ وچیف سیکریٹریز کو مدعو کرلیا گیا ۔ذرائع کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے 20 شہروں کو کلین گرین چمپئن بننے کا ہدف 8 ماہ قبل دیا گیا۔ذرائع کے مطابق کلین گرین چیمپئنز بننے والے شہروں کو ایوارڈز اور خصوصی ترقیاتی فنڈز جاری کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق جو شہر صفائی ،صاف پانی کی فراہمی، سالٹ ویسٹ مینجمنٹ میں آگے بڑھ گا مقابلہ جیت سکے گا، شہر بھر میں پودے لگانے، حکومتی شجر کاری مہم میں سبقت لینے والاشہر بھی مقابلے میں شامل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق 20 شہروں کے ڈی سی اوز، متعلقہ کمشنرز اور دیگر حکام بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق 35 انڈیکیٹرز پورے کرنے والے شہروں میں سے میرٹ پر پورا اترنے والے چمپئن بن سکیں گے، چمپئن بننے والے شہر کو سرٹیفکیٹ اور دیگر انعامات بھی ملیں گے، پشاور، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال، بنوں، نوشہرہ، مقابلے میں شامل ہوگا۔ذرائع کے مطابق بہاولپور، راولپنڈی، اٹک مانسہرہ بھی گرین گرین چمپئن مقابلے میں شامل ہوگا ۔ ذرائع نے بتایاکہ ماحول دوست شہر کی انتظامیہ کو شہر مزید خوبصورت بنانے کا موقع اوع وسائل بھی فراہم کئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…