منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ہائیکورٹ کا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے قانون پر عملدرآمد کرانے کا حکم

datetime 22  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے قانون پر عمل درآمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے وفاق اور چیئرمین سی ڈی اے سے تین ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی ۔ ہفتہ کو اسلام آباد شہر میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔ معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم ،

چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی اور سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔ دور ان سماعت عدالت نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے قانون پر عمل درآمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے وفاق اور چیئرمین سی ڈی اے سے تین ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی ۔ عدالت نے تعمیرانی منصوبوں کے لیے ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کی منظوری کے قانون پر عمل درآمد یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد ریگولیٹر کا دائرہ اختیار صرف 1400 سکوائر میل کے باہر نہیں۔ چیف جسٹس نے ملک امین اسلم سے مکالمہ کیاکہ عدالت کو آپ سے بہت سے توقعات ہیں، آپ کے اقدامات کو عدالت سپورٹ کرتی ہے، پورے کا پورا نیشنل پارک تباہ کر دیا گیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ ماحولیات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، یہ آپ کا قصور نہیں، ستر سالوں سے یہی ہوتا آیا ہے، عدالت جو کیس اٹھاتی ہے، نظر آتا ہے کہ 1400 سکوائر میل میں قانون کی حکمرانی نہیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ آپ عدالت کو بتائیں کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے قانون کو موثر بنانے میں کیا کردار ادا کر سکتے ہیں؟ ۔ بعد ازاں کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی گئی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…