اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل نے کہا ہے کہ نیب کی یہ حالت ہوگئی ہے کہ شیخ رشید میں چھپ رہا ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان قادر پٹیل نے کہاکہ بلاول بھٹو کے خوف سے سلیکٹڈ وزیراعظم قومی اسمبلی نہیں آتے ،وفاقی وزراء کو
اپنی کارکردگی بتانے کے لیے کچھ بھی نہیں۔قادر پٹیل نے کہاکہ جادو ، ٹونے اور تعویزوں سے ملک نہیں چلتے ۔ قادر پٹیل نے کہا کہ نام نہاد صحت کارڈ عوام کے ساتھ بیہودہ مذاق ہے ، صرف سندھ میں مفت علاج کیلئے سندھ میں بڑے ہسپتال ہیں۔