پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

10نئے شہروں میں جائنٹ وینچر کے ذریعے نیاپاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ کے گھروں کی تعمیرکا فیصلہ

datetime 22  اگست‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)پنجاب کے 10نئے شہروں میں ڈویلپرز،بلڈرز اور انویسٹرز کے ساتھ جائنٹ وینچر کے ذریعے نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ کے تحت گھروں کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ان نئے شہروں میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، چنیوٹ، چشتیاں، کھاریاں، پتوکی، حضرو اورلودھراں شامل ہیں۔ وزیرہائوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید نے اس حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ

متعدد انویسٹرز، ڈویلپرز اور بلڈرز نے نیاپاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ میں شمولیت کیلئے پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) سے رابطہ کیا ہے اور اس ضمن میں ان انویسٹرز ، ڈویلپرز اور بلڈرز کی درخواستوں پر پھاٹا میں ضابطے کی کارروائی جاری ہے جس کے تحت ان بلڈرز کی رہائشی سکیموں کو منظور کرکے ان شہروں میں جلد از جلد کم لاگت گھروں کی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کی پالیسی کے تحت گھروں کی تعمیر کیلئے تین لاکھ روپے کی سبسڈی کی فراہمی سے کم آمدنی والے طبقہ کو خاطرخواہ آسانی فراہم ہوگی۔ میاں محمودالرشید نے مزید بتایاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ کے تحت پرائیویٹ بلڈرز اور ڈویلپرز کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے اور ہائوسنگ سے متعلقہ پالیسیاں تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مرتب کی گئی ہیں۔ ان نئے شہروں میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، چنیوٹ، چشتیاں، کھاریاں، پتوکی، حضرو اورلودھراں شامل ہیں۔ وزیرہائوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید نے اس حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ متعدد انویسٹرز، ڈویلپرز اور بلڈرز نے نیاپاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ میں شمولیت کیلئے پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) سے رابطہ کیا ہے اور اس ضمن میں ان انویسٹرز ، ڈویلپرز اور بلڈرز کی درخواستوں پر پھاٹا میں ضابطے کی کارروائی جاری ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…