ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آٹا ار چینی سستی ہونے کی پیشگوئی ،تمام ذخیرہ اندوزروں کو تباہ برباد کر دینگے، شیخ رشید کا  دبنگ اعلان 

datetime 21  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف کو واپس لانے کیلئے حکومت عدالت میں جائیگی ،اشتہاری بنانے کی کاروائی کا حصہ بھی حکومت بنے گی، نیب میں لائے پتھر مریم نے شہبازشریف کی سیاست کو مارے ہیں،بلاول ابھی بچہ ہے کچا ہے اسے چھوڑ دیں،آٹا ار چینی سستی ہوگی ،تمام ذخیرہ اندوزروں کو تباہ برباد کر دینگے، سعودی عرب سے

معاملات نارمل ہیں کوئی مسئلہ نہیں ۔ جمعہ کو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین راولپنڈی کینٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو آٹا چینی سستی ہونے کی نوید سنادی جبکہ اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نوازشریف کو واپس لانے کیلئے حکومت عدالت میں جائے گی اور انہیں اشتہاری بنانے کی کاروائی کا حصہ بھی بنے گی۔ انہوںنے کہاکہ نیب میں لائے پتھر مریم نے شہبازشریف کی سیاست کو مارے ہیں،بلاول ابھی بچہ ہے کچا ہے اسے چھوڑ دیں۔ انہوںنے کہاکہ تمام ذخیرہ اندوزوں کو تباہ و برباد کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ فضل الرحمان نے کہا مجھ سے تحریری معاہدہ کریں،عمران خان کوئی بھی بڑا فیصلہ کر سکتا ہے مگر انکو این آر او نہیں دیگا۔ انہوںنے کہاکہ عثمان بزدار کا کچھ نہیں ہونا وہ قائم دائم رہے گا۔انہوںنے کہاکہ سعودی عرب سے معاملات نارمل ہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ وزیر ریلوے نے کہاکہ ایم ایل ون ایک نیا اور جدید ٹریک ہوگا۔ چین کیساتھ ایم او یو سائن کرنے جا رہے ہیں اس پر ہماری کوئی رقم بھی نہیں لگی،نالہ لئی منصوبے پر کوئی رکاوٹ نہیں، سارا سروے مکمل ہو چکا ہے۔ تعلیمی ادارے قائم کرنے کا ماہر ہوچکا ہوں،معاشرے میں ماں کا پڑھا لکھا ہونا لازمی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سابق حکومت یہاں پٹرول پمپ بنانا چاہتی تھی74 سالوں میں پہلی سول حکومت ہے جس نے کنٹونمنٹ میں کالج تعمیر کیا.اس جگہ کیلئے ہائی کورٹ میں خود کیس لڑا.اس کالج کی تعمیر میں 14 سال لگے،کالج کی تعمیر کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے،کالج کو ریلوے کی ملکیت سے پنجاب حکومت کو منتقل کیا،ایم ایل ون بہت بڑا پراجیکٹ ہے.بین الاقوامی یونیورسٹی بھی بنانے کو تیار ہیں،آئی ٹی یونیورسٹی سستی کی بنا پر ہاتھ سے نکل گئی،کوہسار یونیورسٹی بھی بنے جارہی ہے،خیابان سرسید میں ایک اور کالج بنا رہے ہیں،چین سے رابطہ کررہا ہوں،ایشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی بنے.بیماری کے بعد پتا چلا کہ زندگی ایک بڑا تحفہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہسپتال میں ایک کتاب لکھی جو 6ستمبر کو چھپ کر آرہی ہے،کبھی پٹواری تھانہ کی سیاست نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…