جمعرات‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں نئے اسلامی سال کا آغاز اور یوم عاشور کب ہو گا؟ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی سے پہلے اعلان

datetime 19  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان میں نئے اسلامی سال 1442 ہجری کا آغاز جمعہ21اگست کو ہونے کا امکان ہے،چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو کراچی میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں نئے اسلامی سال 1442 ہجری کا آغازجمعہ 21 اگست کو ہونے کا امکان ہے جبکہ یوم عاشور30 اگست کوہوگا، محرم الحرام کے چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو ہوگا۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ محرم الحرام 1442ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس بعد نمازِ عصر محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوگا۔چاند سے متعلق شہادت دینے کے لئے درج ذیل نمبرز 0321-2022000،0321-2484604،021-99261404اور021-99261403پر رابطہ کریں۔دوسری جانب وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی ویب سائٹ پردستیاب ریکارڈکے مطابق پاکستان میں یکم محرم الحرام 21 اگست کو ہوگی جبکہ یوم عاشور یعنی 10 محرم الحرام 30 اگست کوہوگا۔وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی ویب سائٹ پرمہیا کیے گئے ڈیٹا کے مطابق رواں اسلامی ماہ ذی الحجہ کا آغاز22 جولائی کوہونا تھا تاہم رویت ہلال کمیٹی نے 21 جولائی کوچاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ سے عیدالاضحی 31 جولائی کی بجائے یکم اگست کومنائی گئی تھی۔  پاکستان میں نئے اسلامی سال 1442 ہجری کا آغاز جمعہ21اگست کو ہونے کا امکان ہے،چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو کراچی میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں نئے اسلامی سال 1442 ہجری کا آغازجمعہ 21 اگست کو ہونے کا امکان ہے جبکہ یوم عاشور30 اگست کوہوگا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…