لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر محنت انصر مجید نیب لاہور کے طلب کرنے پر گزشتہ روز نیب آفس میں پیش ہوگئے۔ نیب نے صوبائی وزیر انصر مجید کو محکمہ میں غیر قانونی تبادلوں کے سلسلے میں طلبی
نوٹس بھیج رکھا تھا۔ انصر مجید نے اس حوالے سے انکوائری ٹیم کے روبرو پیش ہو کر نیب کے سوالات کے جواب دئیے۔ جس کے بعد نیب نے صوبائی وزیر کو 15 سے زائد سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھی جاری کیا۔