اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کاہ ہے کہ ہمارا اور ن لیگ کا رومانس کبھی نہیں چل سکتا، اپوزیشن لیڈر کو پارلیمنٹ آنا چاہیے، مولانا نے تحریک چلانے کے لیے اپنی مرضی کی، افلاطون کی حکومت سب سونامی کی نذر کردیا، 2 سال میں تباہی کے سوا کیا دیا ۔منگل کو سندھ ہاؤس اسلام آباد میں مرکزی اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے
ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ پیپلز پارٹی، ن لیگ کا رومانس چل ہی نہیں سکتا، مولانا نے حکومت مخالف تحریک چلانے کے لیے اپنی مرضی کی۔مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ انوکھے لاڈلے اور افلاطون وزیراعظم نے ملک کو سونامی کی نذر کرکے تباہ کردیا، ملکی سالمیت کے لئے طعنے بھی سہتے ہیں مگر جلد انکا یوم حساب جلد ہوگا ۔