جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

گھر سے گاڑی نکالنے سے قبل پہلے تسلی کر لیں ، ورنہ بھاری جرمانہ ہو سکتا ہے کریک ڈاؤن مزید سخت، بلاامتیاز سخت قانونی کاروائی جاری،اسپیشل اسکواڈ تشکی

datetime 18  اگست‬‮  2020 |

لاسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ٹریفک پولیس کا غیر قانونی کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن مزید سخت، بلاامتیاز سخت قانونی کاروائی جاری،اسپیشل اسکواڈ تشکیل دے دیے گئے ،،رواں سال میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کالے شیشے والی17,383گاڑیوں کے چالان کیے ہیں

جبکہ متعددگاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا,ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا ہے کہ جس زون کی حدود میں کالے شیشے والی گاڑی نظر آئی اس زون انچارج اور اسکے عملے کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق موجودہ ملکی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے اسلام آباد میں غیر قانونی کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف مزید سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ایس ایس پی ٹریفک نے تمام زونز کے ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایت جاری کی ہیں جس میں غیر قانونی کالے شیشے والی گاڑیوںکے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ا یس ایس پی ٹریفک نے اپنے احکامات میں کہا کہ جس زون میں کالے شیشے والی گاڑی نظر آئی اس زونل انچارج اور اسکے عملہ کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی،کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کے لیے خصوصی اسکواڈ تشکیل دے دیے گئے ہیں،جو اسلام آباد میں مختلف شاہراہوں پر کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کریں گے،رواں سال میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے17,383کالے شیشے والی گاڑیوں کے چالان کیے ہیں جبکہ متعددگاڑیوں کو اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں بند کیا گیا،مزید ہونے والی کاروائی کی نگرانی ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید خود کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…