متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کو تسلیم کرنا حیران کن، ، سعودی عرب کی بھی اسرائیل سے بات چیت منظرعام پر۔۔کیا سعودی عرب مستقبل میں اسرائیل کو تسلیم کرے گا ؟تہلکہ خیز انکشاف

17  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کامران بخاری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا کو تسلیم کرنا حیران کن بات نہیں ہے، سعودی عرب مستقبل قریب میں اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، متحدہ عرب امارات ترکی کو کاؤنٹر کرنے کیلئے ایران کو استعمال کررہا ہے،اسرائیل کبھی بھی ایران عرب جنگ میں عربوں کی

مدد نہیں کرے گا۔ماہر مشرق وسطیٰ امور کامران بخاری نےنجی ٹی وی پروگرام میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کو تسلیم کرنا حیران کن بات نہیں ہے، دونوں ملکوں کے درمیان گفت و شنید ڈھکی چھپی بات نہیں ہے،سعودی عرب مستقبل قریب میں اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، سعودی عرب میں سلفی اسلام ایک قوت ہے اس لئے اسرائیل کو تسلیم کرنا ان کیلئے مشکل ہے، سعودی عرب کی بھی اسرائیل سے بات چیت منظرعام پر ہے، یو اے ای کی آبادی بہت کم ہے اس لئے ان کیلئے اسرائیل کو تسلیم کرنا آسان تھا۔ کامران بخاری کا کہنا تھا کہ ترکی اپنے مخالف یو اے ای پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے گا، متحدہ عرب امارات موجودہ صورتحال میں قطر کے جواب میں خود کو لیڈر کے طور پر سامنے لارہا ہے، یو اے ای اسرائیل کے ساتھ ایران سے بھی تعلقات بڑھارہا ہے، متحدہ عرب امارات ترکی کو کاؤنٹر کرنے کیلئے ایران کو استعمال کررہا ہے۔ کامران بخاری نے کہا کہ اسرائیل اپنے مفادات کیلئے عرب ممالک سے تعلقات بنارہا ہے، اسرائیل کبھی بھی ایران عرب جنگ میں عربوں کی مدد نہیں کرے گا، ایران اور ترکی ایک صفحہ پر نہیں ہیں بلکہ تاریخی حریف ہیں، ایران شام اور عراق میں ترکی کا راستہ روک رہا ہے، مستقبل میں ایران اور ترکی خطے اثر بڑھانے کیلئے حریف ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…