اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے شدید دبائو تھا، لیکن انہوں نے انکار کردیا، عمران خا ن کو حکومت پانچ سال کیلئے ملی ہے صرف دو سال میں ان کی کارکردگی جانچنا مشکل ہوگا، اعدادو شمار کا جائزہ لیں تو پہلے دو سال میں مہنگائی پر قابو نہیں پایا جاسکا جو عوام کیلئے تکلیف دہ ہے، کرپشن کے
خاتمے کیلئے بھی کوئی بڑی پیشرفت نظر نہیں آئی ہے،عمران خان نے ڈالر کی قیمت کو کافی حد تک کنٹرول میں رکھا، وزیراعظم کی معاشی ٹیم میں بھی مسائل نظر آتے رہے، عمران خان کو پانچ سال مکمل کرنے کا موقع مل گیا تو پچاس فیصد وعدے پورے کرسکتے ہیں۔پروگرام میں شریک سہیل وڑائچ نے کہا کہ اپوزیشن نے پارلیمان اور عوامی طور پر اپنا کردار ادا نہیں کیا، گورننس اور حالات دیکھیں تو پی ٹی آئی حکومت کے پانچ سال پورے ہونا مشکل ہیں۔