اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

محکمہ اوقاف میں ایک بار پھر کرپشن کا بازار گرم، چیئرمین نے بابا گورونانک گوردوارہ کمیٹی کے فنڈز سے دو قیمتی گاڑیاں خرید کر بیٹے کو تحفہ میں دیدی ، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 16  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن)محکمہ اوقاف میں ایک بار پھر کرپشن کا بازار گرم کر دیا گیا،چیئرمین نے بابا گورونانک گوردوارہ کمیٹی کے فنڈز سے دو قیمتی گاڑیاں خرید کر ایک بیٹے کو تحفہ دیدی جبکہ دوسری گاڑی سکھ پردھان کے لیے دفتر کھڑی کر دی گئی،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن نے چیئرمین ہاوس کے لیے سرکاری پیسوں سے لاکھوں روپے کی خریداری میں اڑا دیے ہیں،پرائیویٹ ملازمین کے لیے ٹرانسپورٹ انچارج نے

چار موٹر سائیکل خرید کر غائب کر دیے ہیں،انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ چئیرمین اوقاف لاہور کے بیٹے کی شادی کے لیے سرکاری فنڈز کا بے دریغ استعمال کیا جانے لگا ہے،سکھ کمیٹی کے فنڈز سے دو قیمتی گاڑیاں جنکی مالیت 56لاکھ16ہزار روپے ہے خرید کر ایک چیئرمین کے بیٹے کو تحفہ دیدی گئی جبکہ دوسری گاڑی پردھان سکھ کمیٹی کے لیے دفتر کھڑی کر دی گئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گاڑیوں کی خریدار ی میں سکھ کمیٹی کو اندھیرے رکھا گیا ہے ایک گاڑی ڈائریکٹ چیئرمین ہاوس ہی پہنچائی گئی،دوسری جانب ادارے کی ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن روشنہ فہد نے چئیرمین کے لیے انکے بیٹے کی شادی کو چار چاند لگانے کے لیے پورے چئیرمین ہائوس کو سرکاری فنڈز سے سجایا گیا ہے اور ہائوس کی کراکری،کمبل،بسترے،پردے ،کارپٹ تک خریدے گئے جن پر ایک لاکھ 70ہزار روپے خرچ کیے گئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت میں ابتدائی طور پرتو کرپشن قدرے رک گئی تھی مگر بعدازاں پھر دھڑلے شروع کر دی گئی ہے ،ٹرانسپورٹ انچارج مشتاق نے چیئرمین ہاوس کے پرائیویٹ ملازمین کے لیے سرکاری فنڈز سے چار نئے موٹرز سائیکل خرید کر ہائوس پہنچا دیے ہیں اور اب ان موٹرز سائیکلز کو نمبرلگوانے کے لیے پیپرورک تیار کیا جانے لگا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین صدیق الفاروق کی میگا کرپشن کو بھی تحفظ دینے کے لیے انکی پرسنل فائل ایڈمن سے غائب کر دی گئی ہے کیونکہ ایڈمن سیکشن میں کاشف اور راجہ احتشام نامی ملازم بھاری رشوت لیکر یہ اقدام کر چکے ہیں اور انکی انکوائری فائل نہ ہونے کی وجہ سے آگے نہ بڑھ سکی ہے،مذکورہ کرپشن پر ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن روشنا فہدسے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم نہ ہو سکا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…