نواز شریف نے جب اپنے دور حکومت میں سعودی عرب اپنی فوج بھیجنے سے انکار کیا تو اس وقت راحیل شریف سعودی عر ب چلے گئے ، انہوں نےسعودی حکومت سے جا کر کیا کہا؟سینئرصحافی سلیم صافی کے حیرت انگیز انکشافات

16  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بعض دیگر ممالک کا بھی کردار تھا لیکن اصلاً سعودی عرب نے میاں نوازشریف اور شہباز شریف کو جنرل پرویز مشرف کے پنجے سے نکال کرلے گئے تھے۔سینئر کالم نگار سلیم صافی اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔چنانچہ آخری مرتبہ میاں صاحب حکمران بنے تو سعودیوں کی ان سے توقعات بہت زیادہ تھیں جبکہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی ، میاں نواز شریف کے ساتھ خصوصی

تعلقات کی وجہ سے سعودی عرب سے زیادہ خوش نہیں تھیں۔ اس دوران سعودی عرب میں تبدیلی آئی اور کرائون پرنس محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب بھی نیا سعودی عرب بننے لگا۔یمن کے ساتھ جنگ شروع ہوئی تو پاکستان کے ساتھ قربت اور میاں نواز شریف پر ذاتی احسانات کی وجہ سے سعودی مطمئن تھے کہ پاکستان مدد کے لئے اپنی فوج بھیجے گا لیکن یہاں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے شور مچادیا۔معاملہ پارلیمنٹ میں چلا گیا اور میاں نواز شریف نے فوج بھیجنے سے انکار کرکے سعودی عرب اور اس کے عرب اتحادیوں کو ناراض کردیا ۔ وہ اس قدر برہم تھے کہ یواے ای کے نائب وزیرخارجہ نے پاکستان کے خلاف بہت سخت بیان بھی داغ دیا۔ادھر جنرل راحیل شریف سعودی عرب گئے اور یہ تاثر دیا کہ وہ تو ہر طرح کی مدد کرنے کے حق میں تھے لیکن وزیراعظم آمادہ نہیں۔انہوں نے اپنی حد تک سعودیوں کو راضی کرلیا لیکن وہ میاں نوازشریف پر شدید برہم رہے اور پاناما کیس کے دوران ان کے خلاف مواد فراہم کرکے بدلہ بھی چکا دیا۔تاہم سعودی عمران خان سے بھی خوش نہیں تھے۔عمران خان چونکہ سعودیوں کو میاں نواز شریف کا سرپرست سمجھتے تھے، اس لئے یمن تنازعہ اور دیگر مواقع پر ان کی پالیسی عموما سعودیوں کے حق میں نہیں رہی۔ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ان کے قریبی لوگوں میں ایسے لوگ بھی شامل تھے جو ایران کے زیراثر سمجھے جاتے ہیں۔چنانچہ جب عمران خان کو وزیراعظم بنایا جارہا تھا تو میاں نواز شریف سے ناراضی کے باوجود سعودی عمران خان کے بارے میں تشویش میں مبتلا تھے تاہم پاکستان کی عسکری قیادت نے پل کاکردار ادا کرکے وزیراعظم بنتے ہی عمران خان اور سعودی حکمرانوں کی دوستی کرادی اور تعلقات میں اتنی گرمجوشی آئی کہ وہ محمد بن سلمان کو ذاتی دوست قرار دینے لگے۔مالی معاونت کے علاوہ سعودی عرب نے عمران خان اورامریکہ کو قریب لانے میں بھی کردار ادا کیا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…