اتوار‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان جیسا اداکار دنیا میں نہ آیا ہے اور نہ آئے گا ،آپ لوگوں نے اس وقت تک نہیں گھبرانا جب تک میں آپ کو غسل والے پھٹے پر نہ لیٹا دوں ،مجھے یقین ہے کہ جب یہ پیدا ہوا تو اس نے ڈاکٹر سے بھی بھیک مانگی ہو گی، لیگی کارکن حکومت پر برس پڑا

datetime 16  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں خاتون اینکر نےایک لیگی کارکن سے سوال پوچھا کہ آپ کا پسندیدہ اداکار کون ہے؟ جس کے جواب میں لیگی کارکن کا کہنا تھا کہ فیورٹ ایکٹر عمران خان ہی ہے بس ،تاریخ گواہ ہے کہ اس جیسا نہ تو آج تک ایکٹر آیا اور نہ ہی کوئی آئے گا ۔ انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان دنیا کا واحد یونیک پیس ہے جسے ماں نے پیدا کیا ہے ،

یہ بھیک مانگنے سے شروع ہوا تھا اب بھی بھیک مانگ رہا ہے ۔میرا پورا یقین ہے کہ مرتے دم تک ،حضرت عزرائیل علیہ السلام جب ان کی روح قبض کرنے آئیں گے تو یہ ان سے بھی بھیک مانگے گا ۔ لیگی کارکن کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ جب یہ پیدا ہوا تو اس نے ڈاکٹر سے بھی بھیک مانگی ہو گی کیونکہ آج عوام کو بھی انہوں نے اسی کام پر لگا دیا ہے ۔ کوئی بھی کام کرنا ہو بس بھیک مانگنا شرو ع ہو جائے جائو ۔ عوام کو کیا دیا ہے کہ یہ اتنے لوگ کھڑے ہیں ، کوئی خریدار تو کوئی دکاندار ہے ، ان کے چہروں پر پریشانیاں دیکھیں ، کوئی انڈے لینے آیا ہو گا کوئی دودھ لینے لیکن جیب میں پیسہ کوئی نہیں ہے، تو وہ ہم سے ہی پیسہ مانگے جارہا ہے پیسہ دے دیں ، بھیک دیدیں ، تو پھر عوام کیا کرےگی ، خاتون اینکر سے مخاطب ہوتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ آپ ایکٹر کی بات کر رہی ہیں عمران خان سے اچھا ایکٹر آیا ہے نہ آئے گا ۔ خاتون اینکر نے عمران خان کیلئے لیگی کارکن سے فیورٹ ڈائیلاگ بولنے کاکہاتو شخص کا کہنا تھا کہ ایک ڈائیلاگ ہے کو فیورٹ ہے کہ آپ لوگوں نے گھبرانا بالکل نہیں ہے ، آپ لوگوں نے اس وقت تک نہیں گھبرانا جب تک میں آپ کو غسل والے پھٹے پر نہ لیٹا دوں ، یہی ایک ڈائیلا گ ہے لیکن میں ان سے یہ گزارش کروں گا کہ ایکٹر اعلیٰ صاحب ، یہ وزیراعظم ہیں لیکن میں انہیں ایکٹر اعظم کہوں گا کہ تھوڑا سا پلیز ہمیں گھبرا لینے دیں ،کیونکہ سننے میں یہی آرہا ہے کہ ابھی تو کچھ بھی مہنگائی ہوئی ، آپ دیکھیں نہ بار بار آٹے کا تھیلا 850روپے کا یہ کہہ رہے ہیں ، جو میں آج ایک ہزار دس روپے کا ابھی خرید کر لایا ہوں ۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…