ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

امریکا کے یو اے ای اور اسرائیل معاہدہ کروانے کے پیچھے خوفناک مقاصد سامنے آگئے ،معاہدے کا بڑا نشانہ پاکستان ، کونسا منصوبہ امریکا کیلئے درد سر کی شکل اختیار کر گیا ؟تہلکہ خیز انکشافات‎

datetime 16  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ سی پیک رکوانے کے لئے کروایا، اس بات کا انکشاف معروف صحافی سمیع ابراہیم نے کیا، انہوں کہا کہ سی پیک خطے میں گیم چینجر ہے، سی پیک میں ایران بھی شامل ہوگیا ہے،کشمیر کی حیثیت تبدیل کرانا، بھارت میں مسلمانوں پر ظلم بھی امریکی حربے تھے،معروف صحافی نے کہا کہ خطے میں بھارت کو

مضبوط کرنے کیلئے نیا بلاک بنایا جارہا ہے، انہوں نے کہاکہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے معاہدے کو مختلف پہلوؤں سے دیکھا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کاسب سے بڑا نشانہ پاکستان ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ ہے،خطے میں سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے اور یہ سب کچھ اسے روکنے کے لئے کیا جا رہا ہے، معروف صحافی نے کہا کہ سی پیک اگر 50بلین ڈالر کا منصوبہ ہے تو چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے بعد اس سرمایہ کاری میں 80ارب تا 100ارب ڈالر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔اگر سی پیک بن گیا تو اس سے چین کی بالادستی ہو گی، پاکستان کی مدد سے یہ سب کچھ ہو رہا ہے اسی وجہ سے پاکستان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ معروف صحافی نے کہا کہ امریکہ کا چین سے مقابلہ ہے، امریکی بزنس مین یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اور سنٹرل ایشیا کی مارکیٹ میں امریکہ کی مصنوعات آئیں لیکن سی پیک میں پاکستان نے چین اور ایران کو شامل کیا۔ بھارت کو بھی آفر کی گئی تھی مگر بھارت کو امریکہ نے منع کر دیا۔ بھارت کو خطے میں مضبوط کرنے کے لئے امریکہ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستی کروا دی۔ معروف صحافی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب بھی اس بلاک میں چلا جائے گا۔ امریکہ نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ سی پیک رکوانے کے لئے کروایا، اس بات کا انکشاف معروف صحافی سمیع ابراہیم نے کیا، انہوں کہا کہ سی پیک خطے میں گیم چینجر ہے، سی پیک میں ایران بھی شامل ہوگیا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…