جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

نریندر مودی چلبل پانڈے بننے آیا تھا، کھل نائیک بن گیا، مودی کو آئینہ دکھا دیا گیا

datetime 16  اگست‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منانے کا مقصد ساری دنیا کے سامنے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور نام نہاد بھارتی سیکیولرزم کی حقیقت آشکار کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے کے ہٹلر نریندر مودی کی قیادت میں انتہا پسند جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس آج پاکستان، نیپال، بھوٹان اور برما سمیت

عالمی امن کے لیے خطرہ اور غیر یقینی کا استعارہ بن چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے الحمرا آرٹ گیلری میں یومِ سیاہ کے حوالے سے لگائی گئی تصاویری نمائش کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کو ضمانت عدالتوں سے مفرور، تاحیات اور واحیات نااہل میاں نواز شریف کی صحت کی خرابی کی وجہ سے دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے ڈھیل یا ڈیل کی باتیں بے بنیاد ہیں، میاں نواز شریف سمیت تمام مفرور ملزمان اور مجرمان کو ایف آئی اے، عدالتوں اور حکومت کی مشترکہ کوششوں سے جلد پاکستان واپس لایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر وقت ”ووٹ کو عزت دو” کا راگ الاپنے والی اپوزیشن کو اب چاہئے کہ عوام کے اعتماد اور لاکھوں ووٹ لے کر منتخب ہونے والے وزیرِ اعظم عمران خان، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، فیاض الحسن چوہان سمیت حکومت کے سامنے کورنش بجا کر تعظیم کرے، اور خاموشی سے آئندہ تین سال اسمبلیوں میں اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام اور بائیس کروڑ عوام کے پیچھے وردی ہے۔ یہ وردی نہ ہو تو ہر شعبے میں چھپے کلبھوشن یادیو جیسے ایکٹر اورکیریکٹر ملک کو تباہ کر دیں۔ آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اے پی سے

دراصل الائیڈ پارٹیز فار کرپشن کے لیے تہتر کے آئین کے تناظر میں 47 قسم کی دو نمبریاں کرنے کا جواز ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر متحدہ اپوزیشن کا سارا کچا چٹھہ مولانا فضل الرحمان کی دو روزہ بروکری اور ایجنٹی کے نتیجے میں شہباز شریف اور بلاول زرداری کی گزشتہ پریس کانفرنس کے آخری دو منٹ میں کھل کر سب کے سامنے آ گیا۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ( ن) لیگی نرگسیت کا عالم یہ ہے کہ (ن) لیگی قیادت کو نیب

پیشیوں پر بلایا جائے تو یہ جمہوریت، ریاست، پارلیمانی نظام اور اٹھارویں ترمیم کی تباہی و بربادی کا شور مچانا شروع کر دیتے ہیں۔ دوسری جانب سردار عثمان بزدار کی نیب حاضری پر کسی حکومتی رکن کی جانب سے کسی ریاستی و آئینی ادارے کے خلاف منفی پراپیگنڈہ نہیں کیا گیا۔ نریندر مودی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک کا سربراہ برملا اقرار کرتا ہے کی 1971 میں اس نے

مکتی باہنی کے کارکن کے طور پر پاکستان کو دولخت کرنے میں حصہ لیا۔ یہی انتہا پسندی اس ملک کا طرہ امتیاز ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نریندر مودی چلبل پانڈے بننے آیا تھا، لیکن کھل نائیک بن گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان کے نقشے میں کشمیر کو شامل کر کے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستانیوں کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت دہشت گردی اور انتہا پسندی کی بجائے اپنے شہریوں کو روزگار، صحت اور تعلیم کی سہولیات دینے کی فکر کرے۔ 75 کروڑ سے زائد بھارتی آج بھی صبح شام کھیتوں اور ریل کی پٹڑیوں پر سرجیکل سٹرائیک کرتے ہیں۔ بھارت میں روزانہ 64 ہزار سے زیادہ کرونا کیسز سامنے آ رہے ہیں جبکہ پاکستان میں یہ تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…