لاہور( این این آئی)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دعوئوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،پائیدار معاشی ترقی قومی اتفاقِ رائے کے بغیر ممکن نہیں ۔اپنے بیان میں قمرزمان کائرہ نے کہا کہ معاشی ترقی کو صرف سماجی ترقی کے اشاریوں سے جانچا جاتا ہے،غریبوں کو ریلیف ملے گا تو یہ
ملک آگے بڑھے گا۔گزشتہ دو سال سے سماجی ترقی کے تمام اشاریے رو بہ زوال ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی ماحول میں مسلسل تلخی سے ملک پیچھے جارہا ہے۔بیروزگاری اور غربت کے خاتمے کیلئے حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں۔ اپوزیشن کے خلاف انتقامی سیاست سے حکمرانوں کو رسوائی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔