بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے کی پیش گوئی ،بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

14  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور خورشید شاہ کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، پیش گوئی کرتا ہوں کہ بلاول بھٹو زرداری جلد وزیراعظم بنیں گے۔پیپلز پارٹی کی جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ آزادی کے جشن کے موقع پر کشمیریوں کو نہیں بھولنا چاہیے، ایک سال ہوگیا کشمیری لاک ڈائون میں ہیں،

افسوس حکومت پاکستان نے کچھ نہیں کیا۔رحمان ملک نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر مودی کس طرح کا ظلم کر رہا ہے، میں مودی کو چیف دہشت گرد کہتا ہوں، وہ آر ایس ایس کا ٹرین شدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اصل آزادی تب ملے گی جب آئی ایم ایف کی پابندیوں کو توڑا جائے گا۔پی پی رہنما نے کہا کہ کورونا وائرس پاکستان میں ابھی ختم نہیں ہوا، حکومت نے ٹیسٹنگ ختم کردی ہے۔رحمان ملک نے کہا کہ عمران خان سے سوال ہے وہ سندھ میں گورنر راج کی بات کیوں کرتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سندھ میں گورنر راج کی کوشش پائوں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایک ملین ڈالر کراچی کو نقصان پہنچانے کیلئے مختص کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو پیسا واپس دینے سے منع کردیں تو وہ کچھ نہیں بگاڑ سکتا، جبکہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کے خلاف ریاستی دہشت گردی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور خورشید شاہ کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، پیش گوئی کرتا ہوں کہ بلاول بھٹو زرداری جلد وزیراعظم بنیں گے۔پیپلز پارٹی کی جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ آزادی کے جشن کے موقع پر کشمیریوں کو نہیں بھولنا چاہیے، ایک سال ہوگیا کشمیری لاک ڈائون میں ہیں، افسوس حکومت پاکستان نے کچھ نہیں کیا۔رحمان ملک نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر مودی کس طرح کا ظلم کر رہا ہے

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…