منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کے پہلے پبلک فروٹ گارڈن کا افتتاح، شہری اب بلامعاوضہ فروٹ کھا سکیں گے

datetime 14  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)ڈیویلپمنٹ کمیونیکیشنز نیٹ ورک(ڈیوکام پاکستان) نے یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور نیشنل کلینر پروڈکشن سنٹر کے تعاون سے دو سو پودے لگا کرپاکستان کے پہلے پبلک فروٹ گارڈن کا افتتاح کر دیا ہے۔ادارے کے سربراہ منیر احمد نے بتایا کہ دوسرے مرحلہ میںا س فروٹ گارڈن میں مزید تین سو پودے لگائے جائیں گے اور اس کی حفاظت کے لیے باڑ بھی لگائی جائے گی۔

سماجی کارکن اس باغ کے معاملات کی نگرانی کریں گے تا کہ متعلقہ اداروں کو بر وقت مطلع کیا جا سکے۔ اس موقع پربات کرتے ہوئے مہمان خصوصی مئیر اسلام آبادانصر عزیز شیخ نے کہا ڈیویلپمنٹ کمیونیکیشنز نیٹ ورک(ڈیوکام پاکستان) نے پاکستان کے پہلے پبلک فروٹ گارڈن کا آغاز کر کے جشن آزادی کے رنگوں کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ ماحولیاتی تحفظ شہریوں اور سماجی تنظیموں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ، شہر کی ترقی اور بہتری کے لئے تمام اداروں اور شہریوں کو ساتھ چلنا ہے۔ اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن اپنے محدود وسائل سے شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنی کی کوشش کر رہی ہے اگر وفاق تعاون کرے تو بہت سارے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی چئیر پرسن سینیٹر ستارہ ایاز نے کہا درختوں کو بچانا اور نئے درخت لگانا ہی آج کے ماحولیاتی مسائل کا واحد حل ہے۔ حکومت صرف پودے لگانے میں مصروف ہے اور مافیا درخت کاٹنے میں، ایسے میں شہریوں کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے، نہ صرف نئے پودے لاگانے ہیں بلکہ درختوں کو بچانا بھی ہے۔ انھوں نے ڈیویلپمنٹ کمیونیکیشنز نیٹ ورک(ڈیوکام پاکستان) کی رضاکارانہ سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا معروف ماحولیاتی ماہر منیراحمد کی سربراہی میں مختلف اداروں نے مل جل کر کام کیا ہے اور کئی اہم شروعات کی ہیں۔ پاکستان کے پہلے پبلک فروٹ گارڈن کا افتتاح بھی ان میں سے ایک اہم قدم ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی مئیر ذیشان نقوی، ممبر پیمرا فرح عظیم شاہ ، رفعت آرا بیگ اور لیو کلب کے صدر حارث منیر نے بھی خطاب کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…