سعودی عرب اور چین کو ناراض،پاکستان کا بازو مروڑ کر قانون سازی کروائی جارہی ہے؟ حیرت انگیز دعویٰ

14  اگست‬‮  2020

اسلام آباد( مانیٹر نگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہاہے کہ حکومت نے سعودی عرب اور چین کو ناراض کردیاپاکستان کا بازو مروڑ کر قانون سازی کروائی جارہی ہے، حکومت پر عجلت سوار ہے جوموجودہ حکمرانوں کی بدنیتی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور مشترکہ اجلاسوں میں قانون سازی کی جارہی ہے، ہم نے بلز کی مخالفت کی اور ان بلز کو اصولوں کے ساتھ پاکستان کے مفاد میں منافی قرار دیا۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ نہ بلز سمجھنے کا موقع دیا جاتا ہے نہ مشاورت کی جاتی ہے، سپیکر کی ایما پر چند پارٹیوں کو گھر بلا کر مشورے کیے جاتے ہیں، سپیکر نے ہماری جماعت اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت نہیں کی، ایف اے ٹی ایف کے دباؤ پر قانون سازی کی گئی، پاکستان کابازومروڑکرقانون سازی کروائی جاری ہے، حکومت پر عجلت سوار ہے جو موجودہ حکمرانوں کی بدنیتی ہے، ایف اے ٹی ایف بلز پر ایک اعلامیہ جاری کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…