اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے کہا ہے کہ ایک ذہنی معذور پاکستانی ہندو نوجوان کو قتل کر کے اس کو دراندازی کا نام دینے کے بھارت کے غلط دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے ، بے بنیاد بھارتی پراپیگنڈا کے زریعہ بھارت کے اندرونی معاملات, بھارتی اقلیتوں سے امتیازی سلوک اور بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی ناقابل قبول صورتحال سے توجہ ہٹائی نہیں جا سکتی۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے 8 اگست کی رات کو 17 سالہ بھیرومل کو نگرپارکر میں گولی مار کر شہید کر دیا ، بھارت
کی پاکستان کے خلاف دراندازی کی مذموم پروپیگنڈا مہم کے پس منظر میں زہنی طور پر معذور پاکستانی ہندو نوجوان کو شہید کیا گیا، ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے دراندازی کا خودساختہ پراپیگنڈا کیا گیا،ایک ذہنی معذور پاکستانی ہندو نوجوان کو شہید کر کے اس کو دراندازی کا نام دینے نے بھارت کے غلط دعووں کی قلعی کھول دی ہے ،بے بنیاد بھارتی پراپیگنڈا کے زریعہ بھارت کے اندرونی معاملات،بھارتی اقلیتوں سے امتیازی سلوک اوربھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر کی ناقابل قبول صورتحال سے توجہ ہٹائی نہیں جاسکتی۔