اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ماہانہ کے بجائے پندرہ روز بعد کرنے کی منظوری دے دی ۔زرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی پندرہ روزہ قیمتوں کا طریقہ کار یکم ستمبر سے لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اگست کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی
کے 28 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی پندرہ روزہ قیمتوں کا طریقہ کار اختیار کرنے کی منظوری دی گئی تھی ، وفاقی کابینہ سے منظوری اور دیگر محکموں کو اطلاع میں تاخیر کے باعث نیا طریقہ کار یکم ستمبر سے لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،یکم ستمبر سے ملک میں یورو فائیو پٹرول بھی متعارف کروایا جائے گا ۔