جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

پتھر کے علاوہ یہ عناصر بھی تھے، مریم نواز کی نیب پیشی پر کارکنان پر زہریلی گیس استعمال کرنے کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 13  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ نے نیب آفس کے باہر مریم نواز کی گاڑی پر پتھرائو کامعاملہ پر سینیٹ کی انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ جمعرات کو سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک منظور کی گئی ۔تحریک قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم اور قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق نے پیش کی ۔چیئرمین سینیٹ نے وقفہ سوالات معطل کردیا۔ اجلاس کے دور ان لیگی رکن اسمبلی پرویز رشید

نکتہ اعتراض پر کہاکہ مریم نواز کی نیب پیشی پر کارکنان پر زہریلی گیس استعمال کی گئی،کارکنان پر تشدد کیا گیا،جو گاڑی مریم نواز استعمال کررہی تھیں وہ بلٹ پروف تھی۔ انہوںنے کہاکہ پولیس کی وردی میں ملبوس گاڑی پر یلغار کی گئی،گاڑی کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا،ماہرین کے مطابق بلٹ پروف گاڑی کا شیشہ صرف پتھروں سے نہیں ٹوٹتا،خدشہ ہے پتھر کے علاوہ کچھ اور بھی عناصر ہوں گے،گزارش ہے کہ اس معاملے قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے سپرد کیا جائے۔سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیب لاہور میں پیشی کے موقع پر انتہائی ناشگوار واقعہ پیش آیا ،نیب دفتر پر جو حملہ کیا گیا یہ اچھی روایت نہیں ہے ،مریم نواز کی پیشی کے موقع پر جھتے نے نیب دفتر پر حملہ کیا ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا ایک لمحہ فکریہ ہے ،اس پورے واقعہ کی انکوائری ہونی چاہیے ،جو قانون ہے وہ اپنا راستہ ضرور لے ۔ انہوںنے کہاکہ اداروں میں پیش ہونے کا ایک طریقہ کار ہے ،اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقاف ہونی چاہیے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے ۔چیئرمین سینیٹ نے معاملہ سینیٹ کی انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے نیب آفس کے باہر مریم نواز کی گاڑی پر پتھرائو کامعاملہ پر سینیٹ کی انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ جمعرات کو سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک منظور کی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…