اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان سے نامکمل بی آرٹی کے افتتاح پر شہباز شریف سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب 126 ارب کے کھڈوں کا افتتاح کرنے سے پہلے شہبازشریف سے معافی مانگتے،عمران صاحب بی آرٹی پشاورکے نامکمل منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کچھ شرم توآرہی ہوگی؟۔
انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے بی آرٹی پشاور منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کھلم کھلا توہین عدالت کی ،سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ پارٹی پرچم کا رنگ یا پارٹی برینڈنگ نہ کی جائے ،بی آرٹی افتتاحی تقریب میں جھڈیاں اور تمام برینڈنگ تحریک انصاف کے جھنڈے کے رنگوں کے مطابق تھیں ،وزیراعظم نے توہین عدالت کی، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نوٹس لیں ،نوازشریف ، شہبازشریف نے سات سال پہلے میٹروز بنائیں، چلائیں اور عوام کو سہولت دی ،شہبازشریف نے چار شہروں میں ریکارڈ مدت اور قومی خزانے کی ریکارڈ بچت سے چار میٹروز بنائیں ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں شہبازشریف کی میٹرو حرام اور پشاورمیں مہنگی ترین ایک میٹرو حلال ؟،پنجاب کے شہریوں کو اچھے ، سستے اور معیاری سفر کی سہولت ملے تو آپ کو برالگتا ہے؟۔ انہوںنے کہاکہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر جس منصوبے کی مخالفت کرتے رہے، آج اسی پر اپنے نام کی بے شرمی سے تختی لگادی؟،شرم آنی چاہئے کہ نوازشریف اور شہبازشریف کے پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کی مخالفت کرتے رہے ،شرم آنی چاہئے کہ چار میٹروز جس پیسے میں بنیں، آپ نے اس سے زیادہ پیسہ لگا کر ایک میٹرو بنائی، وہ بھی نامکمل۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان سے نامکمل بی آرٹی کے افتتاح پر شہباز شریف سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب 126 ارب کے کھڈوں کا افتتاح کرنے سے پہلے شہبازشریف سے معافی مانگتے