حب(این این آئی ) ایگرو انٹرنیشنل کمپنی حب کی اپنے سالوں سال کام کرنے والے مزدورں کے ساتھ زیادتی 200سے زائد ملازموں کو کام سے فارغ کردیا ۔ان خیالات کا اظہار ایگرو انٹرنیشنل کمپنی حب کے ورکرز محمد خان ‘صدام حسین ‘محمد اسماعیل مری نے اپنے جاری کردہ ایک اخباری بیان میں کیا اُنہوں نے کہا کہ کہ ہمیں بلاوجہ کام سے فارغ کردیا ہم کئی سالوں سے کمپنی میں کام کررہے تھے بغیر کسی نوٹس دیئے ہمیں یکدم فارغ کردیا گیا جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں روزگار
دینے کے بجائے 200ملازموں کو فارغ کردینا روزگار دشمنی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ہم یہ بات اسلم بھوتانی کے علم میں بھی لائے اُنہوں نے الفور ہماری مدد کیں ہم شکر گزار ہیں محمد اسلم بھوتانی کے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان ‘جام کمال خان ‘محمد اسلم بھوتانی ‘سردار محمد صالح بھوتانی ‘ڈی سی لسبیلہ سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے اور ہمیں ہماری نوکریوں پر دوبارہ بحال کرایا جائے تاکہ ہم بھی اپنی روزی روٹی کماتے ہوئے اپنے بیوی بچوں کا گزار بسر کرسکیں ۔