کورونا وباء ،طب کے شعبے کے ساتھ پولیس ، بیوروکریسی کو بھی سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ

12  اگست‬‮  2020

لاہور( این این آئی )پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کی وباء کے دوران خدما ت سرانجام دینے والے طب کے شعبے کے ساتھ پولیس افسران اور بیوروکریسی کو بھی سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں مجموعی طور پر 62 افراد کو سول ایوارڈ دینے کی سفارش کر دی گئی ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے 18 افراد کو ستارہ امتیاز جبکہ 37افراد کو تمغہ امتیاز کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت پنجاب کے دونوں شعبوں کو سیکرٹری ہیلتھ نبیل اعوان اور کیپٹن (ر)محمد عثمان یونس کو ستارہ امتیاز دینے کی سفارش کی گئی ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری آئی اینڈ سی ایس اینڈ جی اے ڈی محمد مسعود مختار، سابق کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم، کمشنر گوجرانوالہ گلزار شاہ، ڈی سی لاہور دانش افضل، سی سی پی او ذوالفقار حمید، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے راجہ خرم، سابق ڈائریکٹر جنرل ماینٹرنگ داخلہ پنجاب امان اللہ خان نیازی، ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد علی رضا، ڈپٹی سیکرٹری پرائمری ہیلتھ قیصر عباس کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔ڈپٹی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احسن منیر بھٹی، سیکشن آفیسر داخلہ احمد بلال کو تمغہ امتیاز کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مرحوم وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر مصطفی کمال پاشا کو نشان امتیاز دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…