ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

لاک ڈائون کے بعد کاروباری مراکز کھلنے کے باوجود سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز تاحال بند، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

datetime 12  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں کورونا میں واضح کمی کے بعد کاروباری زندگی کھل جانے کے باوجود سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز تاحال بند ہونے کے باعث شہریوں کو علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔بلڈ پریشر،شوگر ودیگر مستقل امراض کے مریضوں کو اپنے ریگولر ڈاکٹروں تک رسائی نہ ہونے کے باعث مرض بڑھنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پمز،پولی کلینک،

نرم ،سی ڈی اے اور فیڈرل جنرل ہسپتال کی او پی ڈیز تاحال بند ہیں ۔ کورونا میں خاطرخواہ کمی آنے کے بعد وفاقی حکومت نے پورے ملک میں تمام کاروباری اور ٹرانسپورٹبحال کرنے کا اعلان کردیا ہے لیکن غریب مریضوں کیلئے تاحال سرکاری ہسپتالوں میں اوپی ڈیز کھولنے کا اعلان نہیں کیا ۔اس حوالے سے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جی سکس،جی ایٹ،جی نائن کے رہائشی محمد ارسلان،صداقت علی،شمیم خاتون نے بتایا کہ جب پورا ملک نارملی روٹین میں آگیا ہے تو سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کھولنے سے غریب مریضوں کا بھلا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ جب سے کورونا آیا ہے تو وہ روٹین چیک اپ نہیں کروا سکے ہیں کیونکہ ڈاکٹرز موجود نہ ہونے کے باعث وہ علاج معالجے کی سہولت سے محروم ہوکر رہ گئے ہیں۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت صحت اس حوالے سے از خود نوٹس لیکر تمام سرکاری ہسپتالوں کی اوپی ڈیز کھولنے کا اعلان کریں۔ دارالحکومت میں کورونا میں واضح کمی کے بعد کاروباری زندگی کھل جانے کے باوجود سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز تاحال بند ہونے کے باعث شہریوں کو علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔بلڈ پریشر،شوگر ودیگر مستقل امراض کے مریضوں کو اپنے ریگولر ڈاکٹروں تک رسائی نہ ہونے کے باعث مرض بڑھنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا۔ اسلام آباد میں پمز،پولی کلینک،نرم ،سی ڈی اے اور فیڈرل جنرل ہسپتال کی او پی ڈیز تاحال بند ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…