منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بیگم صفدر اعوان کے استاد پرویز رشید نے انہیں اورن لیگ کو زمین بوس کر دیا،جاتی امراء کے باسیوں نے گزشتہ روز کارکنان میں پیسے تقسیم کر کے ایک نئی مصیبت مول لے لی ،حیرت انگیز دعویٰ

datetime 12  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی بغیر پروٹوکول نیب پیشی کو آئین کی پاسداری کی اعلیٰ مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سردار عثمان بزدار کی پیشی میں شر پسند، بددیانت اور تخریب کار سیاسی مخالفین کے لیے نہایت عمدہ سبق ہے،میری اطلاع کے مطابق جاتی امراء کے باسیوں نے گزشتہ روز کارکنان میں پیسے تقسیم کر کے ایک نئی مصیبت مول لے لی ہے،(ن) لیگ کے مفت میں آنے والے نظریاتی کارکنان کل رات جاتی امرا ء میں دوسروں میں پیسے بانٹنے پر اپنے رکن اسمبلی کے گلے پڑے رہے۔

اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپنی بدنیتی سامنے آنے پر بیگم صفدر اعوان اور (ن)لیگی قیادت بے ڈھنگی تاویلیں پیش کر رہے ہیں لیکن میڈیا چینلز کی فوٹیجز ان کے گلے سڑے اخلاق اور جھوٹے بیانات کا منہ چڑا رہی ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ایک اچھا استاد اپنے شاگردوں کو زمین سے اٹھا کر آسمان تک پہنچا دیتا ہے لیکن بیگم صفدر اعوان کے استاد پرویز رشید نے انہیں اور (ن) لیگ کو زمین بوس کر دیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لیگی قیادت پرویز رشید سے کہہ رہی ہے ’’ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کاآسماں کیوں ہو‘‘۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…