جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

بھارتی ایجنسی را کی امن کی صورتحال خراب کرنے کی کوششیں ناکام،12 افراد گرفتار، شواہد مل گئے

datetime 12  اگست‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)بھارتی ایجنسی را کی امن کی صورتحال خراب کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں، کراچی میں ہونے والے کریکر حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھارتی ایجنسی را کی امن کی صورتحال خراب کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئی، تفتیشی ذرائع نے اس ضمن میں بتایاکہ مختلف مقامات پر سیریل کریکر حملے کئے گئے،

تمام کریکرز حملوں میں آرجی ڈی ون مواد استعمال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے شواہد ہیں، لوکل دہشتگرد نیٹ ورک نے حملوں میں معاونت کی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چھاپے میں 12افراد کو زیرحراست لے لیا گیا ہے ، زیرحراست افراد سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔تفتیشی حکام نے بتایاکہ گلشن اقبال،منزل پمپ سمیت دیگر مقامات پر دھماکوں میں مماثلت ہے۔اس سے قبل بی ڈی ایس نے جشن آزادی اسٹال پر دہشت گرد حملے کی ابتدائی رپورٹ مرتب کی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ دہشت گردوں نے اسٹال پرحملے میں روسی ساختہ آرجی ڈی ون کا استعمال کیا، جائے دھماکاسے بم کالیور،سیفٹی پن،دستی بم کے ٹکڑے ملے۔بی ڈی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ برآمد دستی بم کے شواہد کوسیل کرکے لیبارٹری بھیج دیاہے، گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر بھی ایسے ہی بم سے دھماکا کیا گیاتھا۔خیال رہے گلشن حدید،حب چوکی،منزل پمپ ، گلستان جوہر،لیاقت آباد،گھوٹکی،لاڑکانہ میں کریکرحملے کئے گئے، گلشن حدید میں کریکر حملے میں 5 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ جماعت اسلامی ریلی میں دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، 30سے زائدزخمی ہوئے تھے۔ بھارتی ایجنسی را کی امن کی صورتحال خراب کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں، کراچی میں ہونے والے کریکر حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…