عثمان بزدار اپنے قد پر نہیں کھڑے، وزیراعظم کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیں گے تو 24 گھنٹے میں فارغ ہو جائیں گے، فواد چوہدری کھل کر بول پڑے

12  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ سردار عثمان بزدار اپنے قد پر نہیں کھڑے، انھیں چیف منسٹر وزیراعظم نے بنایا، وہ جب کہیں گے تو وہ استعفیٰ دیدیں گے، اگر استعفیٰ نہیں دیں گے تو چوبیس گھنٹے میں فارغ ہو جائیں گے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ مریم نواز نے خود کہا کہ لوگوں کا شکوہ گلا تھا کہ ہم خاموش ہیں، انہوں نے اپنے ووٹرز کو بھی تو مطمئن کرنا ہے،دو، چار دن بعد لوگ یہ واقعہ بھول جائیں گے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نظام

میں اصلاحات ہونی چاہیے،عام آدمی کے ساتھ پولیس کیا حال کرتی ہے۔ تفتیشی نظام کی وجہ سے لوگوں کا انصاف پر اعتبار نہیں رہا، ہم نے ابھی تک جوڈیشل سسٹم ریفارمز کے لیے کچھ نہیں کیا۔ احتساب کے بیانیے پر کافی پرابلم آ رہا ہے،دو سال ہو گئے، لوگ چاہتے ہیں جنہوں نے ملک لوٹا پیسہ واپس آنا چاہیے۔وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے کہا کہ صوبوں میں وسائل کی منصفانہ تقسیم بہت ضروری ہے،جتنا مسئلہ کراچی، اتنا دوسرے شہروں کا بھی ہے، گھوٹکی شہر کو ایک روپیہ تک نہیں ملا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…