لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے صوبے میں پاک آرمی اور رینجرز کو طلب کر نے کا فیصلہ کرلیا۔پاک فوج اور رینجرز کو طلب کرنے کے لئے ریکوزیشن وفاق کو بھجوا دی گئی ہے جس کے مطابق پاک فوج کی 63اور رینجرز کی 43کمپنیاں صوبے
بھر کے لیے مانگی گئی ہیں۔ وزیر اعلی کو بھجوائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں 36ہزار 138مجالس منعقد ہونگی جبکہ 9 ہزار118ماتمی جلوس نکالے جائیں گئے۔ پولیس کی جانب سے صوبے بھر میں مجالس اور جلوسوں کو سیکورٹی کے اعتبار سے کیٹیگریز میں تقسیم کر لیا ہے۔