ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

نیا پاکستان، خودمختار پاکستان، پاکستان جب سعودی عرب کے دبائو سے نکل گیا تو پھر کسی کے باپ کی بھی نہیں مانے گا،شاہ محمود کی قربانی ہو گی یا معافی ملے گی ؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 12  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی رضوان رضی نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رضوان رضی نے ذرائع کے حوالے سے دعوی ٰکرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ۔۔۔ ذرائع کے مطابق

سعودی عرب نے شاہ محمود قریشی کی قربانی مانگی ہے۔ اب دیکھیں شاہ صاحب کی دوبارہ قربانی ہوتی ہے یا معافی ملتی ہے ،خیال رہے کہ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کشمیر کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے کردار پر سوالات اٹھائے تھے ۔ وزیر خارجہ کے اس بیان کے بعد ظاہری طور پر تو کچھ بھی نہیں ہورہا لیکن اندرون خانہ بہت کچھ چل رہا ہے۔پاکستانی حکام کو سعودی حکومت کی ناراضی کی فکر ستارہی ہے۔اس ساری صورتحال پر سینئر اینکر پرسن عمران ریاض خان بھی میدان میں آگئے اور ساری صورتحال پر اپنا موقف پیش کر دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران ریاض خان کا کہنا تھا کہ یقین مانیں پاکستان جب سعودی عرب کے دبائو سے نکل گیا تو پھر کسی کے باپ کی بھی نہیں مانے گا،نیا پاکستان، خودمختار پاکستان ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…