رائے ونڈ (این این آئی)عالمی تبلیغی مرکز کو پنجاب کے 4اضلاع کے کارکنان کیلئے کھول دیا گیا ،صوبہ خیبر پختونخواہ کے 5اضلاع کے تبلیغی مراکز میں شب جمعہ کے اجتماعات کی اجازت دیدی گئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی تبلیغی جماعت کی جانب سے لاک ڈائون ختم ہونے کے بعد
پنجاب کے 4ضلاع سرگودھا ،فیصل آباد ،گوجرانوالا اور لاہور کے اضلاع کے تبلیغی کارکنان جو چلہ لگانا چاہتے ہیں ان کو رائے ونڈ تبلیغی مرکز میں آنے کی اجازت دی گئی ہے جو ایک دن قیام کے بعد اپنی کارگزاری بیان کرنے کے بعد واپس روانہ ہو جائیں گے ۔اسی طرح رائے ونڈ عالمی مرکز کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخواہ کے5اضلاع کوہاٹ ،دیر ،بنوں ،مردان اور ڈیرہ اسماعیل خاں کے تبلیغی مراکز میں شب جمعہ کے اجتماعات کی اجازت دیدی گئی ہے اس اقدام سے دینی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے واضح رہے کہ عرصہ 5ماہ سے عالمی تبلیغی مرکز کی بندش سے لاکھوں تبلیغی کارکنان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا ۔
۔۔۔۔