اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی رہنماوں اور کارکناں کو روکنے، رکاوٹوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب ڈرتے ہو تو بلاتے کیوں ہو ؟نیب نیازی گٹھ جوڑ کا عوام سے خوف آج پوری طرح عیاں ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ رانا ثناء اللہ کو کنال روڈ پر روک دیاگیا ہے ،پورے شہر میں
رکاوٹوں سے حکمرانوں پر طاری خوف دیکھاجاسکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے ہر ہتھکنڈے کے باوجود کارکنان نیب پہنچیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ فسطائی سوچ اور عوام کے مسترد حکمران عوام اور کارکنان کا راستہ روکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،ان فسطائی ہتھکنڈوں سے نہ پہلے عوام اور کارکنان کا راستہ روکا جاسکا، نہ اب روکا جاسکے گا۔