بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

ایک سیزن میں 18من سے زائد مچھلی کی پیداوار پاکستان کی معروف یونیورسٹی نے حیرت انگیز سسٹم متعارف کروادیا

datetime 11  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد  (آن لائن) زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے ماہرین نے مقامی طور پر بائیوفلوک ایکواکلچرکا ایسا سسٹم متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے زیادہ رقبے پر پھیلے مچھلی کے کھلے تالاب کی نسبت صرف ایک مرلہ رقبے میں 6500لیٹر پانی کے تین پلاسٹک پونڈز معمولی لاگت میں تیار کرکے ایک سیزن میں 18من سے زائد مچھلی پیدا کی جا سکے گی۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر

پروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) نے ڈین کلیہ سائنسز ڈاکٹر اصغر باجوہ’ چیئرمین شعبہ وائلڈ لائف اینڈ فشریز ڈاکٹر حماد احمد خاں’ پرنسپل آفیسراسٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹر قمر بلال کے ہمراہ بائیوفلوک ایکواکلچرپونڈزکا افتتاح کیا۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کو اہم پیش رفت سے تعبیر کرتے ہوئے نچلی سطح پر مچھلی پیدا کرنے کیلئے قابل عمل منصوبہ قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں قائم کیاجانیوالا ایکواکلچریونٹ سرکاری سطح پر اپنی نوعیت کا پہلا یونٹ ہوگا جہاں عام تالاب کے مقابلہ میں کم رقبہ’ کم پانی اور خوراک کی 40فیصد بچت ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صرف 25ہزار روپے میں تیار ہونیوالے 10فٹ قطر کے پلاسٹک پونڈ کو دس سال سے زائد عرصہ تک کام میں لایا جا سکے گا جس سے ایک سیزن میں بیکٹریا سے پیدا ہونیوالی قدرتی خوراک کواستعما ل میں لاکر بڑی ہونیوالی چھ من سے زائد مچھلی پیدا کی جا سکے گی ۔ منصوبے کے روح رواں ڈاکٹر عبدالمتین نے بتایا کہ مذکورہ ٹیکنالوجی کے ذریعے وہ مچھلی کے روایتی تالاب سے بہت کم رقبے ‘سرمائے اور خوراک سے تیار ہونیوالی مچھلی مارکیٹ میں لائیں گے جس کی پیداواری لاگت بہت کم ہونے سے اس کاروبار سے وابستہ افراد کا منافع بڑھایا جاسکے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…