اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب آفس کے باہر پیش آنے والے واقعہ پر سینئر اینکر عمران ریاض خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز اس حد تک جا سکتے ہیں۔ کیونکہ وہ اس طرح کے جارحانہ اقدامات اٹھانے کے قائل ہیں ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مجھے کیوں نکالا والی پوری ریلی اسی تناظر میں کی تھی۔
جبکہ دوسری جانب شہباز شریف تعاون کرنے اور افہام و تفہیم کے ذریعے معاملات کو حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر شہبازشریف پیش ہوئے تو وہ تھوڑے کارکنوں کے ساتھ بھی پیش ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف لاقانونیت، لڑائی جھگڑا مہم جوئی پر یقین نہیں رکھتے۔اینکر عمران خان نے کہا کہ اس سارے معاملے کیلئے جاتی عمرہ اور لندن میں باقاعدہ پلاننگ کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق مریم نواز نے لندن میں موجود لیگی قیادت کی مقامی رہنمائوں کے ساتھ بات چیت کرائی جس میں لوگوں کو اکٹھا کرنے کی پلاننگ کی گئی اور اس کام کے لیے پیسے خرچ کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت لوگوں کو دور دور سے اٹھا کر یہاں لایا گیا ہے وگرنہ جاتی عمرہ سے نیب آفس کا چند منٹ کا راستہ ہے اگر مریم آرام سے پیش ہونا چاہتیں تو ہو سکتی تھیں۔