جمعہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کے ایجنٹوں نے اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے ،تمام فیصلے آئی ایم ایف کی مرضی سے ہورہے ہیں،وزیراعظم خود کس چیز کا اعتراف کرتے ہیں ؟ تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 9  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جس ملک کا تاجر خوشحال نہ ہو وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا،تاجر ٹیکس دیتے ہیں تو ملک چلتے ہیں،تاجروں نے ہمیشہ سیاست سے بالاتر ہوکر ملک و قوم کی خدمت کی ہے،وزیراعظم خود اعتراف کرتے ہیں ان کے چاروں طرف مافیاز ہیں ،مافیاز نے پی آئی اے ،واپڈا اور ریلوے سمیت قومی اداروں کو تباہ کیا،زرعی ملک میں

چینی اور آٹا نہیں مل رہا ،آئی ایم ایف کے ایجنٹوں نے اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے ،جتنے بھی فیصلے ہورہے ہیں وہ بیرونی دبا ئواور آئی ایم ایف کی مرضی سے ہورہے ہیں،حکومت نے دودن قبل باہمی معاونت کا بل پاس کیا جس کا مقصد ہی آئی ایم ایف کی حکمرانی قبول کرنا ہے جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے بل پاس کرنے میں حکومت کا ساتھ دیا ،آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر حکومت و اپوزیشن سب ایک ہیں،آج پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر متفق ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم تاجران پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہونے والے تحفظ معیشت تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن سے نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم اور تنظیم تاجران کے صدر محمد کاشف چوہدری نے بھی خطاب کیا۔کنونشن میں تاجروں اور کاروباری طبقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے معاشی استحکام کے بہت دعوے کئے تھے ہم کہتے ہیں کہ حکومت اور کچھ نہ کرے روپے کی قیمت 2018کی سطح پر لے آئے ۔حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے ،جس ملک کی معیشت تباہ ہوجائے اس کا جغرافیہ بھی محفوظ نہیں رہ سکتا۔حکومت نے کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈال دیا ہے ۔

آج اس ملک کے مقدس ایوان قومی اسمبلی کو گالم گلوچ اور بدتہذیبی کا اکھاڑہ بنا دیا گیا ہے۔حکمران اور سیاسی لیڈر ایک دوسرے کو ذلیل اور رسوا کرنے کیلئے نئی نئی گالیاں ایجاد کررہے ہیں۔ان حکمرانوں سے خیر کی توقع رکھنا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے ۔قوم نے ان کو ووٹ دیکر غلطی کی اور دھوکہ کھایا۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت تاجر برادری کو سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتی ہے ۔

وزیراعظم صاحب کے 2 سو ماہرین آئی ایم کے کلرک اور ورلڈ بینک کے ملازمین ہیں۔معیشت کو تباہ کرنے والے یہی لوگ ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس دن طیب اردگان کار فیکٹری کا افتتاح کر رہے تھے ہمارے وزیر اعظم مرغی اور کٹے کا اعلان کر رہے تھے۔طیب ادرگان نے آج مضبوط معیشت کے باعث 23.5 بلین ڈالر کے قرضے واپس کیے.ہماری شرح نمو حکومت کے آنے سے قبل 5.3 تھا آج مائنس 1 ہو گئی ہے

اس حکومت کے قرضے ہماری جی ڈی پی سے 28 فیصد زیادہ ہیں۔ حکومت نے آئندہ نسلوں کو بھی آئی ایم ایف اور ورلڈ بک کا غلام بنادیاہے ۔ایک طرف حکومت کے پاس تعلیم کیلئے بجٹ نہیں اور دوسری طرف نیاشہر بسارہی ہے ۔انہوں نے پوچھا کہ راوی کے کنارے نیا شہر بسانے کیلیے 50 ہزار ارب ڈالر کہاں سے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں سوفیصد ،

ادویات کی قیمتوں میں چار سو فیصد گندم کی قیمت میں 28فیصداضافہ ہوگیا ہے جبکہ آٹے کا تھیلا 13سو روپے میں مل رہا ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی اور بے روز گاری کے مارے عوام حکومت کے جانے کا انتظار کررہے ہیں۔جماعت اسلامی ملک کو ایک اسلامی و فلاحی مملکت بنانے کی جدوجہد کررہی ہے تاجر برادری کو اس جدوجہد کا ہراول دستہ بن کر ہمارا ساتھ دینا ہوگا۔وقت آگیا ہے

تاجر برادری پارٹی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک بچانے کا سوچے۔آج ہمیں عدالتی نظام کو عدل و انصاف کا گہوارہ بنانے کیلئے عدالتوں میں قرآن و سنت کا نظام لانا ہوگا، ہمیں اپنے نظام تعلیم کو بدلنا ہوگااور یکساں تعلیمی نظام لانا ہے .تاجر برادری کو ظلم و جبرکا یہ نظام بدلنے کیلئے

جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا.انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ہمارے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے ۔تاجر برادری جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کرے تبدیلی ہم لائیں گے.پاکستان کا ہر آدمی آج پریشان حال ہے اور حکومت کے جانے کا انتظار کررہا ہے آج تاجر کو ملک میں عزت چاہیے تاجر برادری کو منظم ہونے کی ضرورت ہے ۔حکومت ہر مالدار اور تاجر پر کرپٹ ہونے کا شک کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…