لاہور( این این آئی) راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے لئے مجموعی طور پر 6 لاکھ 13ہزار 785 کنال اراضی درکار ہو گی جس کیلئے ابھی تک ایک مرلہ بھی ایکوائر نہیں کیا گیا، اراضی ایکوائر کا مرحلہ سیکشن چار سے آگے نہیں بڑھ سکا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ریور راوی فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت نئے شہرکی تشکیل کے لیے 6 لاکھ 13 ہزار 785 کنال اراضی میں سے ایک مرلہ کی خریداری نہیں گئی جبکہ اراضی ایکوائر کرنے کا عمل چھ ماہ قبل شروع کیا گیا۔منصوبے کے لیے لاہور کے 32 موضع جات کی ایک لاکھ 58 ہزار کنال اراضی ایکوائر کرنا ہوگی جبکہ ضلع شیخوپورہ کے 90 موضع جات کی 4 لاکھ 55 ہزار 210 کنال اراضی ایکوائر کرنا ہو گی، لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1884 کے تحت 28 فروری 2020 کو سیکشن 4 کا نوٹیفکیشن کیا گیا، منصوبے کی اراضی ایکوائر کرنے کے لیے چھ ماہ میں صرف سیکشن چار کا نوٹیفکیشن ہی ہوسکا جبکہ سیکشن پانچ، سیکشن چھ اور سیکشن نو ہونا باقی ہیں تاہم کسی بھی پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے لینڈ ایکوائر کرنا بنیادی جزو ہے۔