منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شجرکاری مہم کی تقریب میں شدید بد نظمی ٹائیگر فورس کے جوان جوس اور چپس پر جھپٹ پڑے

datetime 9  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )ٹائیگر فورس ڈے پر شجرکاری مہم کی تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری سرور کی موجودگی کے دوران شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی ،گرمی اور حبس کے سے ستائے ٹائیگر فورس کے جوان گورنر پنجاب کی تقریر کے دوران جوس اور چپس پر جھپٹ پڑے ۔ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے ٹائیگر فورس کے جوانوں کو روکنے کی کوشش بھی کی گی لیکن کسی نے انتظامیہ کی ایک نہ سنی ۔

دریں اثنا گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نیب کا وزیرا علی سردار عثمان بزدار اور دیگر حکومتی لوگوں کو بلانے کا یہ مطلب نہیں کہ وہ مجرم ہیں،نیب کا حکومتی لوگوں کا بلانا اس بات کا ثبوت ہے کہ نیب آزاداور خود مختار ہے ،نیب جس کو مرضی بلائے ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں،سعود ی عرب کے ساتھ تعلقات خراب کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،وزیر خارجہ شاہ محمود قر یشی نے سعودی عرب کے بارے میں جو بات کی ہے اس کے بارے میں وزیر خارجہ ہی جواب دے سکتے ہیں ،چوہدری برداران سے میرے بہتر ین تعلقات ہیں اور بطور اتحادی وہ حکومت کیساتھ کھڑے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلوپارک لاہور میں ٹائیگر فورس ڈے پر شجرکاری مہم کا افتتاح کے موقع پر پودا لگانے کے بعد صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان اور ٹائیگر فورس کے جوانوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن ہمیشہ سے یہ کہہ رہی ہے کہ نیب حکومت کے کہنے پر اپوزیشن کے لوگوں کوپکڑ رہی ہے مگر اب وزیرا علی سردار عثمان بزدار سمیت ہمارے دیگر لوگوں کو نیب کا بلانا اس بات کا ثبوت ہے کہ نیب آزاد اور خود مختار ہے نیب والوں کو جس کسی پر بھی شک ہوتا ہے وہ اس کو انکوائری کے لیے بلا لیتے ہیں اگر نیب حکومتی لوگوں کو بلا رہی ہے تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ۔

ہمارے لوگوں نے پہلے بھی نیب سے تعاون کیا ہے اور آئند ہ بھی تعاون کر یں گے ۔گور نر پنجاب نے کہا کہ جب تک کسی بھی شخص پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوجاتا اس وقت تک اس کو مجرم نہیں کہا جاسکتا ہمارے صوبائی وزراء سبطین خان اور علیم خان بھی نیب کی انکوائری بھگت چکے ہیں اور عدالتوں نے الزامات ثابت نہ ہونے پر انکو ضمانت دی جہاں تک اپوزیشن جماعتوں کا تعلق ہے توانکے خلاف جتنے بھی مقامات ہیں وہ ہمارے دور حکومت سے پہلے بنے ہیں ہمارا ان سے کوئی لینا دینا نہیں۔

سعودی عرب کے پاکستان کیساتھ تعلقات کے بارے میں سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک کے عوام بھی ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات خراب کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتاوزیر خارجہ شاہ محمود قر یشی نے سعودی عرب کے بارے میں جو بات کی ہے اس کے بارے میں وزیر خارجہ ہی جواب دے سکتے ہیں ۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مسلم لیگ (ق)کے چوہدری برداران سے میرے بہتر ین تعلقات ہیں اور بطور اتحادی وہ حکومت کیساتھ کھڑے ہیں ۔

جہاں تک میرے بارے میں انکی ایک ویڈ یو لیک ہونے کا تعلق ہے تو وہ معاملہ پرانا ہوچکا ہے اور ویسے بھی سیاسی محفلوں میں اس طر ح کی باتیں ہوتی رہتیں ہیں تحفظ بنیاد اسلام بل کے معاملے پر صحافی کے سوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے اس بل کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان بھی مکمل طور پر آگاہ ہیں پنجاب حکومت کا یہ فیصلہ ہے کہ اس بل کے بارے میں کوئی بھی حتمی فیصلہ تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو اعتماد میں لینے کے بعد ہی کیا جائیگا ۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہم پاکستان کو کلین اینڈ گر ین بنا رہے ہیں اورپنجاب میں محکمہ جنگلات اب تک5کروڑ درخت لگ چکے ہیں اور ٹائیگر فورس ڈے کے موقعہ پر بھی لاکھوں درخت لگائے جا رہے ہیں معاشرے کے تمام طبقات کو چاہیے وہ شجرکاری مہم بھر پور حصہ لیں ۔صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے کہا کہ ٹائیگر فورس ڈے پر آج پورے پنجاب میں محکمہ جنگلات شجرکاری مہم کا آغاز کر رہا ہے اور نومبر 2020تک ہم پنجاب 8کروڑ50لاکھ درخت لگانے کا ٹارگٹ مکمل کر لیں گے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…