فضل الرحمان 2 بڑی جماعتوں سے ناراض، اپوزیشن کی مشترکہ احتجاجی تحریک خطرے میں پڑگئی، حکومت کیخلاف اکیلے ہی محاذ کھولنے کا فیصلہ

8  اگست‬‮  2020

اسلا م آباد (این این آئی) اپوزیشن جماعتوں میں عدم اعتماد کے باعث حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاجی تحریک کھٹائی میں پڑگئی اور آل پارٹیز کانفرنس کے امکانات بھی کم ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلز کی منظوری کے دوران بڑی جماعتوں کے کردار سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ناراض ہیں۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی نے حکومت کے خلاف اکیلے تحریک چلانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں،اس سلسلے میں مولانافضل الرحمان نے 7 ستمبر کو پشاور میں احتجاجی جلسے اور ریلی کی کال بھی دے

دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاجی تحریک سے قبل مولانافضل الرحمان نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے تحریری معاہدے کی شرط بھی رکھ دی ہے۔ذرائع کے مطابق عید سے قبل مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت سے تحریری معاہدے کی یقین دہانی کروائی تھی تاہم اس کے باوجود دونوں جماعتوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دیا۔اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے ایجنڈے کے لیے عید کے بعد رہبرکمیٹی کا اجلاس بھی ہونا تھا تاہم دونوں بڑی جماعتوں کے کردار نے مولانا فضل الرحمان کو ناراض کردیا ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…