اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا

8  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا بیس اگست کو سنگل بینچ سماعت کریگا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی فیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ،سنگل بنچ جسٹس عامرفاروق 20 اگست کو دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے،رجسٹرار ہائی کورٹ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کی کاز لسٹ جاری کردی ،

پٹشنر میاں فیصل نے بیرسٹر جہانگیر جدون کیذریعے درخواست دائر کر رکھی ہے ،عدالت نے نااہلی درخواست پر فیصل واڈا اور الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ مرکزی درخواست میں کہاگیاکہ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن سے دوہری شہریت چھپائی ہے نااہل کیا جائے، 29 جنوری کو دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم ہوا جو ابھی تک کرایا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم عدولی پر فیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے،فیصل واڈا کے 11 جون کو جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر نے 18 جون کو منظور کیے،فیصل واڈا نے امریکی شہریت ترک کرنے کی درخواست 22 جون کو جمع کرائی، کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واڈا امریکی شہریت رکھتے تھے جسے چھپایا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق دہری شہریت چھپانے پر فیصل واوڈا کو نااہل کیا جائے۔درخواست گزار نے کہاکہ فیصل واڈا نے غیر قانونی طور پر پبلک آفس سنبھال رکھا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…