اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی کیخلاف کیس 11 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے نجکاری میں وزیر اعظم کے معاونین کی شمولیت کیخلاف کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ،
عدالت نے وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتی کیخلاف کیسز کو یکجا کرنے کی ہدایت کی تھی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی ،جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دورکنی بنچ کیسز پر سماعت کرے گا ،عدالت نے وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی لسٹ اور نوٹیفکیشنز کی کاپیاں طلب کر رکھی ہے۔