اسلام آباد (این این آئی)ایل این جی کیس میں نیب کی جانب سے نامکمل ضمنی ریفرنس جمع کرائے جانے کا انکشاف کے بعد احتساب عدالت نے
ایل این جی ضمنی ریفرنس پر اعتراض لگا کر واپس کردیا۔ میڈیا ر پورٹ کے مطابق ایل این جی ضمنی ریفرنس نامکمل دستاویزات، غلط نمبرنگ کا بھی انکشاف ہوا،عدالت نے نیب کو ایل این جی ضمنی ریفرنس درستگی کے بعد دوبارہ جمع کرانے کا حکم دیا ،نیب نے ایل این جی ضمنی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی سمیت 15 ملزمان کو نامزد کیا ،مفتاح اسماعیل، عبداللہ شاہد خاقان، شیخ عمران الحق بھی ملزمان میں شامل ہیں ۔