اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

پہلی بیوی کے ہاتھوں قتل بیورو کریٹ شاہد حفیظ کے 3بچے دوسری شادی اسسٹنٹ سے کر رکھی تھی ،ملزمہ شہلا نے بدلے کی آگ میں شوہرکو مارنے کے بعد کیا ڈرامہ رچایا؟قتل کا چند ہی گھنٹوں بعدڈراپ سین

datetime 8  اگست‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن) دو شادیاں کرنے کی رنجش پر پہلی بیوی کے ہاتھوں محکمہ واسا کا ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو شاہد حفیظ قتل ہوگیا۔ ملزمہ شہلا نے قتل کی اس واردات کو ٹرن دینے کے لئے اپنے شوہر کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زخمی کرلیا۔

لیکن پولیس نے ابتدائی تفتیش میں ہی۔ قتل کی اس واردات کا سراغ لگا کر مقتول شاہد حفیظ کی پہلی اہلیہ شہلا کو گرفتار کرلیا ہے۔ جبکہ تھانہ ٹائون شپ پولیس نے مقتول کے بھائی کی درخواست پر ملزمہ شہلا کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق اس کا بھائی مقتول شاہد حفیظ محکمہ واسا میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو تعینات تھا۔ جس نے دوسری شادی اپنی ایک اسسٹنٹ سے کر رکھی تھی۔ جس پر مقتول کی پہلی اہلیہ شہلا کو رنج تھا تاہم ہفتے کی صبح سویرے ملزم شہلا نے اپنے ہی شوہر پر فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار لیا۔ جبکہ پولیس کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کرنے کی کہانی بنا کر سنائی۔ ملزمہ کے ابتدائی بیان پر پولیس کو شک گزرا تو ابتدائی تفتیش میں ملزمہ شہلا نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ پولیس اب اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کر رہی ہے کہ ملزمہ شہلا نے قتل کی واردات میں جو اسلحہ استعمال کیا آیا وہ لائسنسی تھا اور اگر وہ لائسنسی تھا تو وہ کس کے نام تھا اور اگر استعمال ہونے والا لائسنسی نہیں تھا تو ملزمہ نے وہ اسلحہ کس سے لیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مقتول شاہد حفیظ اور ملزمہ شہلا کے بطن سے ان کے تین بچے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…