منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

میری بیوی سے لڑائی کیوں کی؟ بیوی سے جھگڑنے پر سرکاری افسر نے ماں کو قتل کردیا

datetime 8  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بیوی سے جھگڑا کرنے پر بدبخت بیٹے نے ماں کوقتل کردیا، نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے ڈالمیاروڈنیول کالونی میں قتل کی سفاکانہ واردات ہوئی جہاں ایک سرکاری آفیسر ارشد حسین کی اہلیہ کا اپنی 70 سالہ ساس فاطمہ بی بی سےصبح ساڑھے چھ بجے ناشتہ بنانے پر جھگڑا ہوا۔

جھگڑے کے دوران ارشد حسین نے طیش میں آکر اپنی ماں فاطمہ بی بی پر کلہاڑی کے پے در پے وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ ماں نے چیخ وپکار کی تو اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے جنہوں نے زخمی بزرگ خاتون کو ہسپتال پہنچانے کیلئے ایمبولینس کا انتظام کیا۔زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے راستے ہی میں دم توڑ دیا۔ایس ایس پی ایسٹ ساجدسدوزئی نے کہا ہے کہ پولیس نے قتل میں ملوث بیٹے ارشاد حسین کو گرفتار کرلیا، ملزم نے اپنی ماں پر کلہاڑی کے وار کیے ، زخمی بزرگ خاتون کوفوری ہسپتال منتقل کیاجہاں وہ دم توڑگئی۔ساجد سدوزئی کا کہنا تھا کہ ملزم ارشاد حسین سرکاری ادارے میں چیف پیٹی آفیسر ہے اور 20 جون سے ایک سال کی چھٹیوں پر تھا۔ملزم متضاد بیان دے رہا ہے، ریمانڈ لینے کے بعد صحیح صورت حال واضح ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…