نارنگ منڈی(این این آئی )نارنگ منڈی کے علاقہ جئے سنگھ والا سے ملحقہ ڈیرہ کے رہائشی رکلے خاں میو تین صدیوں کی بہاریں دیکھنے کے بعد اللہ کو پیارے ہو گئے 120سال سے زائد عمر پانے والے بزرگ رکلے خاں نے اپنے پیچھے درجنوں پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں
سوگوار چھوڑے ہیں ۔مرحوم کے بیٹوں حاجی فقیر حسین ریاست میو نے بتایا کہ قیام پاکستان کے وقت ان کے والد نے مسلمانوں کی بڑی مدد کی تھی اور بے شمار مسلمانوں کو ہندو اور سکھوں کے چنگل سے بچایا تھا ۔نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔